سعودی عرب میں سیکریٹری بلدیات و دیہی و آبادی امور ڈاکٹر احمد قطان نے کہا ہے کہ غیرملکی ورکرز کی رہائشی مراکز پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر ایس او پیز کی دو ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔
بازاروں، تجارتی مراکز، پبلک مقامات پر اجتماعات اور ورکرز کی رہائش پر حد سے زیادہ تعداد میں قیام جیسی خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔
سیکریٹری بلدیات و دیہی و آبادی امور نے لوگوں سے کہا کہ وہ وزارت صحت سے رجوع کرکے ایس او پیز کی تفصیلات دریافت کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نجی اداروں سے کہا تھا کہ وہ غیرملکی ورکرز کی رہائش کے لیے جلد از جلد اجازت نامے حاصل کریں۔ ’بلدی گیٹ‘ کے ذریعے درخواست دی جا سکتی ہے جو لوگ غیرملکی ورکرز کی رہائش کے لیے مقرر اجازت نامے حاصل نہیں کریں گے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
No comments: