سعودی عرب میں محنت کے قانون میں مجوزہ تبدیلی جس کا نفاذ 14 مارچ 2021 سے ہو گا میں اہم عنصر’ملازمت کا معاہدہ‘ ہے۔
اس حوالے سے ’لیبر لا‘ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض اہم نکات جسے جاننا ہے ان میں معاہدہ ملازمت میں
درج کی جانے والی شرائط ہیں
قانون کی رو سے معاہدے کو وزارت سے تصدیق کے بعد ہی اسے تسلیم کیا جائے گا یعنی تصدیق کے بعد ہی اس معاہدے کی اہمیت ہوگی۔ اس لیے معاہدے سے قبل اچھی طرح اس کا مطالعہ کرنا ضروری ہے۔
وزارت افرادی قوت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قانون میں ’کفالہ‘ سسٹم ختم ہو جائے گا اس کی جگہ ایگریمنٹ ہو گا۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے قانون میں ملازمت کا معاہدہ اہم ہو گا جس میں تمام نکات درج ہوں گے۔ معاہدے کی تصدیق کے بعد اس کی پاسداری کرنا فریقین کے ذمے ہوگی۔
نئے قانون کے حوالے سے لیبر لا سے متعلق قانونی ماہرین کا کہنا تھا کہ نیا نظام 14 مارچ سے نافذ العمل ہو گا۔ اس اعتبار سے معاہدہ ملازمت اس وقت ہی فعال تصور کیا جائے گا جبکہ پہلے والے معاہدے منسوخ ہوجائیں گے۔
جب تک سرکاری سطح پر قانون کا نفاذ نہیں کردیا جاتا معاملات مکمل نہیں ہوں گے۔ قانون کے نفاذ کے بعد معاہدے کی منظوری اور وزارت سے اس کی تصدیق کے بعد ہی وہ قابل قبول و عمل ہوگا۔
معاہدہ ملازمت کے حوالے سے یہ جاننا ضروری ہے کہ وزارت محنت کے پورٹل ’مدد‘ میں آجرکا اکاونٹ بنایا جاتا ہے جس میں معاہدہ ملازمت اور شرائط طے کرنے کے بعد کارکن کو معاہدے کا لنک ارسال کیاجاتا ہے جسے دیکھنے کے بعد اگرکسی نکتے پر اعتراض ہوتویہ کارکن کا حق ہوگا کہ وہ اسے رد کرے۔
معاہدے کو رد کرنے کی صورت میں وجہ بھی بیان کرنا ہوگی کہ کس وجہ سے معاہدہ کو رد کیا گیا۔
اگرمعاملہ اجرت کا ہے یعنی مثال کے طورپر ماہانہ تنخواہ زبانی طورپر طے کرنے کے بعد معاہدے میں کم درج کی جانے کی صورت میں اس امر کی نشاندہی کی جائے گی۔
علاوہ ازیں ’ ورکنگ آوورز‘ یعنی کام کا دورانیہ زیادہ لکھا گیا ہے یا سالانہ چھٹی اور دیگر مراعت کے بارے میں اختلاف ہو تو اسے بیان کرکے شرائط طے کرنا اور دونوں جانب یعنی آجر اوراجیر معاہدے کو منظور کریں گے۔
نئے قانون محنت میں آجر واجیر دونوں کے حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین
کھیل
محفوظات
-
▼
2021
(26)
-
▼
February
(21)
- نئے مجوزہ قانون محنت میں ملازمت کا معاہدہ اہم
- Breaking News | earthquake in Pakistan |پاکستان کے...
- خمیس مشیط پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ
- Breaking news Saudi Arabia | Drone attack on Abha...
- Masjid closed due to Corona cases | No entering Ma...
- How to Refund or Cancel flynas ticket | In just fi...
- Important announcement from the Saudi Ministry of ...
- Breaking News Drone Attack on Saudi Arabia | Stay...
- کورونا کے متعلق اچھی خبر جس کا ہم سب کو انتظار تھا
- جرائم اور گرفتاریاں، محکمہ امن عامہ کی رپورٹ
- How to register in tawakkalna app without Abshar a...
- Today Saudi Arabia News | Good news for Umrah pil...
- توکلنا اکاؤنٹ بنانے میں دشواری؟ ایپ کا لنک جاری
- سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ملکوں پر عارضی سفری پ...
- Saudi Arabia Breaking News | Saudi Arabia Internat...
- لاہور میں شاعر مشرق کا مجسمہ، ’علامہ اقبال کی روح ...
- اسلام آباد کے سکولوں میں عربی زبان لازمی پڑھانے کے...
- سعودی عرب سے پاکستانی اپنے رشتے داروں کو گاڑی کیسے...
- سعودیہ میں پولیس اہلکار کے رُوپ میں وارداتیں کرنے ...
- پاکستانی سفارتحانوں سے مینوئل ویزوں کا اجرا بند، ا...
- ایک گھر کے افراد اور گھریلو ملازمین کا ’توکلنا ایپ...
-
▼
February
(21)
لکھنے والا
اس پلیٹ فارم پر آپ کو سعودی عرب اور گلف نیوز کی تازہ ترین خبروں سے باخبر رکھا جائے گا
تازہ ترین
صحت
اسلام
ٹیکنالوجی
تازہ ترین
کومینٹ
اس تحریر کو اس موضوع کے تحت شائع کیا گیا: سعودی عرب نیوز
پاک اردو ٹیوب stay with rizwan
ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments: